ETV Bharat / international

امریکہ لبنان کی مدد کے لئے تیار: ٹرمپ

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک بندرگاہ پر منگل کی شام ہوئے ایک زبردست دھماکے میں کم از کم 78 افراد ہلاک اور 4000 سے زائد دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

Lebanon
Lebanon
author img

By

Published : Aug 5, 2020, 10:16 AM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہوئے خوفناک دھماکے کو خوفناک حملہ قرار دیتے ہوئے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کی شام صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ یہ ایک خوفناک حملہ لگتا ہے‘‘ ۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ لبنان کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکن امداد کے لئے تیار ہے۔

اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا کہ بیروت میں خوفناک دھماکے کی جانچ رپورٹ کا امریکہ منتظر ہے۔

مائک پومپیو نے ایک بیان میں کہا کہ ’’ہم سمجھتے ہیں کہ لبنانی حکومت دھماکے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے جانچ میں مصروف ہے۔ ہم جانچ کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔ وزارت خارجہ پوری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور لبنان کی ہر طرح سے مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔‘‘۔

امریکہ نے اس دھماکے کے بعد زہریلی گیسوں کے اخراج کی بات کہی ہے اور حادثے کے آس پاس رہنے والے لوگوں کو گھروں سے باہر نہ آنے کا مشورہ دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ایڈوائزی جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم لبنانی دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکے کی رپورٹ پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ اس دھماکے کے بعد زہریلی گیسوں کے اخراج کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں، اس لئے حادثے کے آس پاس رہنے والے لوگوں کو گھروں سے باہر نہ آنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔''

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.