ETV Bharat / international

بحرینی وزیرخارجہ کی یروشلم میں اسرائیلی حکام سے ملاقات - Israeli Foreign Minister

اسرائیلی وزیر خارجہ گبی اشکنازی نے مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'بحرینی بہت جلد آن لائن ویزا کے لئے درخواست دے سکیں گے اور جلد ہی دونوں ممالک کی براہ راست پروازیں ہوں گی'۔

Bahrain FM meets Israeli officials in Jerusalem
بحرینی وزیرخارجہ کی یروشلم میں اسرائیلی حکام سے ملاقات
author img

By

Published : Nov 18, 2020, 9:13 PM IST

بحرین کے وزیر خارجہ عبد اللطیف بن راشد الزانی نے بدھ کے روز اسرائیل اور بحرین کے درمیان معاہدے کے بعد گرمجوشی تعلقات کے ضمن میں اسرائیل کا دورہ کیا۔

ویڈیو

اپنے اسرائیلی ہم منصب گبی اشکنازی کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں انہوں نے اس آپسی تعاون پر زور دیا۔

انھوں نے دونوں ممالک کی واضح خواہش کے ساتھ اس بات پر زور دیا کہ خطے کے لئے ان تعلقات سے واضح مثبت فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے اشکنازی کو آئندہ ماہ منامہ ڈائیلاگ میں شرکت کی دعوت دی۔ جو بحرین کے دارالحکومت میں منعقد ہونے والی سالانہ سیکیورٹی کانفرنس ہے۔

عبد اللطیف نے یہ بھی کہا کہ انہیں امید ہے کہ سفارت خانوں کے افتتاحی پروگرام بھی جلد منائیں گے۔

Bahrain FM meets Israeli officials in Jerusalem
بہ شکریہ ٹوئٹر

مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اشکنازی نے کہا کہ بحرینی بہت جلد آن لائن ویزا کے لئے درخواست دے سکیں گے اور جلد ہی دونوں ممالک کی براہ راست پروازیں ہوں گی۔

واضح رہے کہ بحرین نے رواں برس کے شروع میں اسرائیل کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات قائم کرنے کے معاہدے پر متحدہ عرب امارات کی پیروی کی تھی۔

اس پیش رفت سے مشرق وسطی میں بدلتے ہوئے صورت حال کی عکاسی ہوتی ہے۔

سوڈان نے بھی امریکہ کے ساتھ ایک بڑے معاہدے کے ایک حصے کے طور پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے پر اتفاق کیا ہے جو گذشتہ برس صدر عمر البشیر کی معزولی کے بعد یہ راہ ہموار ہوگئی تھی۔

ٹرمپ انتظامیہ نے ان عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان معاہدوں کو تاریخی پیشرفت قرار دیا۔

صدر کے منتخب کردہ جو بائیڈن نے بھی ان معاہدوں کا خیرمقدم کیا ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ وہ اسرائیل اور فلسطینیوں پر امن مذاکرات پر واپس آنے کے لئے دباؤ ڈالیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.