ETV Bharat / international

بحرین، فائزر کی کووڈ 19 ویکسین کو منظوری دینے والا دوسرا ملک

رواں ہفتے کے شروع میں برطانیہ کے فائزر اور بائیو این ٹیک کی جانب سے بنائی جانے والی ویکسین کو منظوری دینے والا دنیا کا پہلا ملک بننے کے بعد بحرین دوسرا ملک بن گیا ہے۔

Bahrain becomes second country to approve Pfizer COVID-19 vaccine
بحرین فائزر کووڈ 19 ویکسین کی منظوری دینے والا دوسرا ملک بن گیا
author img

By

Published : Dec 5, 2020, 7:26 AM IST

بحرین نے کہا کہ اس نے امریکی کمپنی فائزر اور جرمن شراکت دار بائیو این ٹیک کے ذریعہ تیار کردہ کوررونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔

بحرین کی قومی خبر رساں ایجنسی بی اے ایف کے مطابق جمعہ کو ہونے والی منظوری سے بحرین، ویکسین کو ہنگامی طور پر استعمال کی اجازت دینے والا دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے۔

Bahrain becomes second country to approve Pfizer COVID-19 vaccine
بحرین فائزر اور بائیو این ٹیک کی جانب سے بنائی جانے والی ویکسین کی منظوری دینے والا دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے۔

بدھ دو دسمبر 2020 کو برطانیہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا جس نے امریکی کمپنی فائزر اور جرمن شراکت دار بائیو این ٹیک ویکسین کو سرکاری طور پر منظوری دے دی۔

  • کورونا سے متاثرین کو ترجیح دی جائے گی:

بحرین کی نیشنل ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی (این ایچ آر اے) نے کہا 'بحرین نے فائزر / بائیو این ٹیک کووڈ 19 ویکسین کی منظوری دے دی ہے جو کورونا سے سب سے زیادہ متاثر گروپز کے لئے استعمال ہوگی'۔

بحرین نے یہ نہیں بتایا کہ اس نے کتنی ویکسینیں خریدی ہیں اور نہ ہی یہ بتایا ہے کہ عملی طور پر اس ویکسین کی کب شروعات ہوگی۔

بہ شکریہ ٹوئٹر

بحرین کے لئے فوری چیلینج وہ شرائط ہوں گی جن میں یہ ویکسین رکھنا ضروری ہے۔

ویکسین ماہرین کے مطابق ویکسین کو محفوظ رکھنے اور کئی دن تک استعمال کے قابل بنانے کے لیے تقریباً منفی 70 ڈگری سینٹی گریڈ (منفی 94 ڈگری فارن ہائیٹ) کے انتہائی سرد درجہ حرارت میں رکھنا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ بحرین مشرق وسطیٰ کا ایک ایسا ملک ہے جہاں موسم گرما میں تقریباً 40 ڈگری سینٹی گریڈ (104 ڈگری فارن ہائیٹ) سے زائد درجہ حرارت ریکارڈ کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.