ETV Bharat / international

القاعدہ کے حملے میں دو فوجی اہلکار ہلاک - Al Qaeda attack kills two soldiers in Yemen

یمن کے صوبہ ابین میں القاعدہ کے مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں یمن کی فوج میں حالیہ بھرتی ہوئے دو فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

القاعدہ کے حملے میں دو فوجی اہلکار ہلاک
القاعدہ کے حملے میں دو فوجی اہلکار ہلاک
author img

By

Published : Feb 12, 2020, 11:00 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 1:53 AM IST

مقامی سکیورٹی ذرائع نے منگل کے روز کہا کہ 'صوبہ ابین کے ضلع المہفد میں القاعدہ شاخ کے مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے سے دو فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'گھات لگا کر بیٹھے عسکریت پسندوں نے علاقے میں حکومت حامی ا فواج کے لیے اشیائے خوردنی سپلائی کرنے والی ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ ایک اور مقامی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ابین میں حال ہی میں القاعدہ عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے اور وہ اس علاقے میں واقع فوجی چوکیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔'

اس ہفتے کے اوائل میں القاعدہ گروپ کے اراکین نے المحفد میں مقامی سکیورٹی فورسز کے کمانڈر سے متعلق ایک رہائشی عمارت کو اڑا دیا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 1:53 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.