ETV Bharat / international

لیبیا میں ہسپتال پر بمباری، پانچ ہلاک - بمباری

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں ہفتے کو ایک ہسپتال پر ہوئی بمباری میں طبی عملے سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کی موت ہو گئی اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔

لیبیا میں ہسپتال پر بمباری، پانچ ہلاک
author img

By

Published : Jul 28, 2019, 12:48 PM IST

لیبیا کے وزارت صحت نے گزشتہ روزایک بیان جاری کر کے کہا 'وزارت صحت طرابلس ہوائی اڈے کی شاہراہ پر واقع ایک ہسپتال پر فوجی فضائی حملے کی سخت مذمت کرتی ہے۔اس حملے میں پانچ طبی عملے کی موت ہو گئی اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔'

متعلقہ وزارت کا کہنا ہے کہ مسلسل اس طرح کے خوفناک حملوں اورتشدد سے مقامی اور بین الاقوامی انسانی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

واضح ر ہے کہ لیبیا میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ سرکاری سکیورٹی فورسز اور جنرل خلیفہ حفتر کی قیادت والی باغی فوج کے درمیان دارالحکومت طرابلس پر قبضے کے سلسلے میں اپریل سے زبردست لڑائی چل رہی ہے ۔ اس لڑائی میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ، 5 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں اور کم از کم 1 لاکھ افراد کو بے گھر ہونا پڑا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.