ETV Bharat / international

غزہ سے زرعی برآمدات دوبارہ شروع - Agricultural exports from Gaza

اسرائیلی حکومت کی جانب سے محدوو برآمدات کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دینے کے فیصلے کے بعد سبزیوں کے ٹرک کرم شالوم چیک پوائنٹ سے گزرے۔

Agricultural exports from Gaza
Agricultural exports from Gaza
author img

By

Published : Jun 22, 2021, 4:16 PM IST

Updated : Jun 22, 2021, 7:25 PM IST

اسرائیلی فوج اور حماس کے عسکریت پسندوں کے مابین ہونے والی جنگ کے بعد منگل کے روز غزہ کے کرم شالوم چیک پوائنٹ سے اسرائیل کی جانب زرعی برآمدات کو دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والی جنگ کے دوران تقریباً چالیس روز قبل اسے معطل کر دیا گیا تھا۔

غزہ سے زرعی برآمدات دوبارہ شروع

اسرائیلی حکومت کی جانب سے محدوو برآمدات کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دینے کے فیصلے کے بعد سبزیوں کے ٹرک کرم شالوم چیک پوائنٹ سے گزرے۔

یہ پیشرفت اس وقت ہوئی جب اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر کچھ پابندیوں میں آسانی کی۔

گزشتہ ماہ جنگ اس وقت شروع ہوئی جب یروشلم اور دیگر اسرائیلی قصبوں کی طرف حماس کے عسکریت پسندوں نے غزہ سے سیکڑوں راکٹ فائر کئے۔

حماس کا کہنا ہے کہ یہ حملے اسرائیلی پولیس کے چھاپوں اور مسجد اقصیٰ میں فلسطینی لوگوں کے خلاف پیلٹ گن اور ہتھگولے کے استعمال کے علاوہ عرب محلے سے فلسطینی خاندانوں کو بے دخل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کے ردعمل کے طور پر کئے گئے۔

اس دوران اسرائیل کے فضائی حملوں میں 250 سے زیادہ فلسطینی ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے جبکہ غزہ کی پٹی میں فضائی حملوں کے باعث زیادہ تر عمارت تباہ ہو گئی۔

Last Updated : Jun 22, 2021, 7:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.