ETV Bharat / international

اسرائیل: ویکسین لگوانے کے بعد ویریئنٹ 'ڈیلٹا' سے متاثر

author img

By

Published : Jun 28, 2021, 1:44 PM IST

اسرائیل میں ویکسین لگوانے کے بعد متعدد افراد کورونا ویریئنٹ 'ڈیلٹا' سے متاثر پائے گئے ہیں۔

اسرائیل: ویکسین لگوانے کے بعد ویرینٹ 'ڈیلٹا' سے متاثر

دنیا میں جان لیوا اور ہلاکت خیز کورونا وائرس ’کووڈ19‘ کے کیسز میں تیزی آنے کے باعث مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے جب کہ کئی ممالک میں پہلے سے لگائے گئے لاک ڈاؤن میں توسیع کر دی گئی ہے۔

وہیں جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی ڈیلٹا ویریئنٹ کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کے لئے دو ہفتہ کا لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل میں ویکسین لگوانے کے باوجود کئی افراد کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ ڈیلٹا قسم سے متاثر ہونے والے آدھے افراد نے فائزر ویکسین لگوائی تھی۔ اسرائیل میں دوبارہ ان ڈور ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

دریں اثناء مملکت سعودی عرب میں 12 سے 18 سال کی عمر کے نو جوانوں کے لئے فائزر ویکسین کی منظوری دے دی گئی ہے۔

خیال رہے وبائی امراض کے ماہرین نے ’کووڈ19‘ کے ’ڈیلٹا‘ ویریئنٹ کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔ ان کے اس تجزیہ کے بعد دنیا کے متعدد ممالک ’ڈیلٹا‘ کے تئیں انتہائی چوکسی برت رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی تیسری لہر سے نمٹنے کی تیاریاں جاری

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.