نیوز ویب سائٹ’ ڈیفنس ون پورٹل‘ نے اتوار کو بتایا کہ بغدادی شام میں امریکی اسپیشل فورسز کی کارروائی کے دوران مارا گیا۔ پورٹل نے بتایا کہ اسے اطلاع ملی ہے کہ بغدادی نے امریکی سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران خودکش دھماکے کر کےخود کو اڑا لیا تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
اس سے پہلے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر لکھا’’ابھی۔ ابھی کچھ بہت بڑا ہوا ہے‘‘۔ انہوں نے اگرچہ یہ ظاہر نہیں کیا کہ وہ کس سلسلہ میں ایسا کہہ رہے ہیں۔ اس کے بعد امریکی صدر دفتر وہائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ ٹرمپ آج شام ساڑھے چھ بجے ایک اہم بیان دیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند برسوں میں کئی بار بغدادی کی موت کی افواہیں سامنے آئی ہیں، لیکن کچھ عرصہ کے بعد وہ پھر سے سامنے آ تارہا ہے۔