اسرائیل میں ایک نامعلوم شخص نے سیکیورٹی افسر پر چاقو سے حملہ کیا۔ اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے یہ اطلاع دی ہے۔
آئی ڈی ایف کے مطابق اس شخص کے پاس ہتھیار کی شکل میں چھری تھی جس سے اس نے سکیورٹی آفیسر پر حملہ کیا تھا۔ اس کے بعد ایک اور سیکیورٹی افسر نے اس شخص کو گولی مار دی۔
شخص نے اتوار کی رات غزہ اور مصر کی سرحدوں کے قریب جنوبی اسرائیل کے علاقے حویل ایشکول میں واقع اسدیح ابراہیم بستی کے قریب سیکیورٹی آفیسر پر حملہ کیا۔
آئی ڈی ایف نے ٹوئیٹ کیا کہ "اسدیح ابراہیم بستی کے قریب ایک مشتبہ شخص کی شناخت کی گئی ہے۔ ایک سکیورٹی آفیسر نے چھری لئے مشتبہ شخص کو روکنے کے لئے اس پر فائرنگ کردی۔ آئی ڈی ایف فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ واقعے سے متعلق پہلوؤں کی چھان بین کی جارہی ہے۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق حملہ آور نے اس کی طرف آنے والے سکیورٹی اہلکاروں میں سے ایک پر چاقو سے وار کردیا۔ اس دوران موقع پر موجود ایک اور افسر نے حملہ آور پر فائرنگ کردی۔ زخمی سیکیورٹی افسر کو قریبی اسپتال لے جایا گیا۔
اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایسا شبہ ہے کہ یہ حملہ آور غزہ پٹی سے اسرائیل آیا تھا۔
(یو این آئی)