مراقش وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں اس واقعہ کی اطلا ع دی گئی۔ جب فضائی حملہ ہوا اس وقت راحتی مرکز میں 18مراقشی تارکین وطن موجود تھے۔ حملے میں آٹھ لوگ زخمی ہوئے ہیں جبکہ تین دیگر تارکین وطن لاپتہ ہیں۔
مراقش نے کہاکہ زخمیوں کو نکالنے اور لاشوں کو واپس لانے کے لیے لیبیا کے حکام کے ساتھ تال میل کرکے کام کررہا ہے۔ لیبیا افریقی اور عرب ممالک کے غیرقانونی تارکین وطن کے لیے سمندری راستے سے یوروپ جانے کا اہم روانگی مقام ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ منگل کو بھی تجورا میں واقع تارکین وطن کے مرکز پر فضائی حملہ کرکے کم ا زکم 53لوگوں کو مار ڈالا گیا تھا اور 130دیگر تارکین وطن زخمی ہوئے تھے۔