ETV Bharat / international

غزہ: 52 ہزار فلسطینی اقوام متحدہ کے اسکولوں میں پناہ لینے پر مجبور

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 52،000 فلسطینی اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورک ایجنسی کے زیر انتظام اسکولوں میں پناہ لے چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی رابطہ برائے انسانی امور آفس (او سی ایچ اے) نے بتایا کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں 10 مئی سے اب تک غزہ میں 448 تعمیرات کو تباہ کر چکے ہیں۔

غزہ: 52 ہزار فلسطینی اقوام متحدہ کے اسکولوں میں پناہ لینے پر مجبور
غزہ: 52 ہزار فلسطینی اقوام متحدہ کے اسکولوں میں پناہ لینے پر مجبور
author img

By

Published : May 19, 2021, 6:29 PM IST

اقوام متحدہ کے ایک ادارے نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں اب تک 52 ہزار سے زیادہ فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔ یہ سبھی افراد اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورک ایجنسی کے زیر انتظام اسکولوں میں پناہ لے رکھے ہیں۔

غزہ میں اسرائیل کی جانب سے حالیہ بمباری 2014 کے بعد سے سب سے شدید حملہ ہے۔ حماس اور اسرائیل کے درمیان شروع ہوئے تازہ لڑائی کے 9 دن مکمل ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کی رابطہ برائے انسانی امور آفس (او سی ایچ اے) نے بتایا کہ اسرائیل کے فضائی حملوں میں غزہ میں 448 عمارتیں یا تو مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں یا انہیں بری طرح نقصان پہنچا ہے۔

او سی ایچ اے کے ترجمان، جینس لاؤرکے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 132 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں جب کہ 316 عمارتوں کو جزوی طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔ فضائی حملوں میں تباہ ہوئی عمارتوں میں 6 اسپتال اور 9 طبی مراکز شامل ہیں۔

دریں اثنا، غزہ میں سرکاری پریس دفتر نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ پٹی پر گذشتہ نو دنوں میں کم از کم 1،615 فضائی حملے کیے ہیں جن میں گھروں، عمارتوں، سرکاری اداروں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں:

غزہ: ملبے سے نکلنے والی 7 سالہ فلسطینی لڑکی شدید صدمے میں

وہیں، اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں حماس کی زیر زمین سرنگوں پر بمباری کے لیے 60 لڑاکا طیارے بھیجے گئے۔ منگل کی صبح 35 منٹ کے اندر اسرائیلی طیاروں نے 100 سے زائد میزائل داغے۔

اسی درمیان، غزہ سے حماس کے جنگجوؤں نے اسرائیلی قصبوں پر 100 سے زیادہ راکٹ فائر کیے، لیکن ان میں سے 70 راکٹوں کو اسرائیلی فضائی نظام نے تباہ کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.