وزارت کے مطابق وبا پھیلنے کا ذریعہ ایک ایسے کنبہ سے ہوا ہے جو حال ہی میں بیرون ملک سے واپس آیا تھا۔
اسرائیل نے 6 جون کو کووڈ 19 وبائی بیماری کے خلاف 12 سے 15 سال کی عمر کے نوعمروں کو حفاظتی ٹیکہ لگانا شروع کر دیا ہے۔ اس سے قبل صرف 16 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جارہی تھی۔
اسرائیل میں تقریبا 54 لاکھ افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں جو مجموعی آبادی کا 58.9 فیصد ہے۔
ہفتے کے روز اسرائیل میں کووڈ 19 کے 60 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں، جس سے ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 839،829 ہوگئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 6،427 ہے۔
ژنہوا،اظ