اقوام متحدہ کے مطابق تمام مہاجرین اب لیبیا واپس جاچکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی نے ٹویٹ کرکے بتایا ’’گزشتہ رات کی گئی تین کارروائیوں میں 302 تارکین وطن کو ساحل سمندر سے بچاکر طرابلس اور جاویہ واپس لے جایا گیا‘‘۔
اقوام متحدہ کے ادارے نے کہا کہ بچائے گئے پناہ گزینوں میں 50 خواتین اور 22 بچے شامل ہیں۔ بین الاقوامی ریڈ کراس کی طرف سے بچائے گئے تمام افراد کو طبی امداد اور امدادی سامان فراہم کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
لیبیا: طرابلس کے باشندوں کا قذافی کے بیٹے کے خلاف احتجاج
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2011 میں مرحوم رہنما معمر قذافی کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے لیبیا میں افراتفری کا ماحول ہے، جس کی وجہ سے یہاں کے لوگ بہتر زندگی کی تلاش میں یوروپ جانا چاہتے ہیں۔ یہ لوگ غیر قانونی طریقوں سے ان ممالک تک پہنچنے کے لیے سمندری راستوں کا انتخاب کرتے ہیں اور یہ لوگ بحیرہ روم عبور کر کے یوروپی ممالک کے ساحلوں تک پہنچ جاتے ہیں۔
یو این آئی