عراق کی فیڈرل انٹیلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملک کے مشرقی صوبہ عنبر سے داعش سے وابستہ 24 شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی این اے نے انٹیلی جنس ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ 'وزارت داخلہ کی عنبر علاقائی انٹیلیجنس یونٹ اور انسداد دہشت گردی ڈائریکٹوریٹ نے داعش سے وابستہ 24 شدت پسندوں کو گرفتار کیا ہے جو داعش سے رابطے رکھنے کے لیے مطلوب تھے۔
یہ بھی پڑھیں:
ایران میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز
متحدہ عرب امارات میں سڑک حادثہ، چار ہلاک، متعدد زخمی
ایجنسی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان شدت پسندوں کو وارنٹ جاری ہونے کے بعد صوبے میں مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا ہے۔
یو این آئی