ETV Bharat / international

قاہرہ میں گاڑیوں کی ٹکر، متعدد ہلاک - قاہرہ میں گاڑیوں کی ٹکر

مصر کے قاہرہ میں پیر کو متعدد گاڑیوں کی ٹکر کے بعد ہونے والے دھماکےمیں کم از کم 19 افراد کی موت ہو گئی اور دیگر 30 زخمی ہو گئے۔

قاہرہ میں گاڑیوں کی ٹکر میں 19 افراد کی موت
author img

By

Published : Aug 5, 2019, 2:22 PM IST

Updated : Aug 5, 2019, 3:10 PM IST

مصر کی وزارت صحت نے بیان جاری کرکے اس کی اطلاع دی۔ وزارت نے کہا کہ ایک گاڑی نے دوسری سمت سے آنے والی تین گاڑیوں کو ٹکر مار دی، جس کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔ یہ حادثہ نیشنل ٹیومر سینٹر کے پاس ہوا۔
عینی شاہدین نے کہا کہ دھماکے کی وجہ سےکئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور اس کے شعلے خبریں لکھے جانے تک دکھائے دے رہے تھے۔ وزارت نے کہا کہ زخمیوں کو تین مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔
ایک سینئر افسر نے بتایا کہ دھماکہ کے سبب گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جس کی لپٹیں کافی دور تک پہنچ رہی تھیں۔ پولیس حادثہ کی تفتیش کررہی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Aug 5, 2019, 3:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.