عمان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 1619 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہوئے ہیں۔ یہ اطلاع عمان کی وزارت صحت نے جمعہ کو جاری کی۔
اس دوران کورونا کے 1360 مریضوں کو مکمل صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ عمان میں اب تک 41،450 افراد اس جان لیوا وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مصر میں کورونا کے 703 نئے کیسز
عمان میں کووڈ۔19 کے نتیجے میں 8 مزید اموات کے ساتھ ہی گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 298 ہوگئی ہے۔
ہلاک ہونے والوں میں عمان کے 163 شہری شامل ہیں جبکہ دیگر 135 غیر ملکی ہیں۔
عمان کے رائل اسپتال کے ڈائریکٹر جنرل قاسم السلامی نے کہا، 'ملک میں 200 سے 300 بستروں کی گنجائش والا ایک اسپتال بنانے کے خیال پر غور کیا جارہا ہے۔'