ETV Bharat / international

اسرائیل میں کورونا وائرس کے 1140 نئے کیسز

اس وقت ملک میں 22،393 کورونا کے ایکٹیو کیسز ہیں جن میں سے 398 کی حالت تشویشناک ہے اور ان میں سے 119 وینٹی لیٹر پر ہیں۔ اب تک ملک میں 78،600 سے زیادہ افراد کووڈ ۔19 سے پوری طرح صحت یاب ہو چکے ہیں۔

israel
israel
author img

By

Published : Aug 23, 2020, 4:09 PM IST

اسرائیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1140 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ سے 1،01،865 ہوچکی ہے۔

اسرائیلی وزارت صحت نے ہفتہ کی شام یہ اطلاع دی۔

اسرائیل دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جس نے عالمی وبا کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پا لیا تھا، لیکن اسرائیل میں گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا وائرس کے نئے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 سے 10 افراد کی اموات کے ساتھ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 819 ہوگئی ہے۔

اس وقت ملک میں 22،393 کورونا کے ایکٹیو کیسز ہیں جن میں سے 398 کی حالت تشویشناک ہے اور ان میں سے 119 وینٹی لیٹر پر ہیں۔ اب تک ملک میں 78،600 سے زیادہ افراد کووڈ۔19 سے پوری طرح صحت یاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
ایران دنیا میں دہشت گردی کا اہم اسپانسر: پومپیو

دریں اثنا حکومت مخالف مظاہرے کے دوران ہفتہ کے روز سینکڑوں افراد نے یروشلم میں وزیر اعظم بنجامن نیتن یاھو کی سرکاری رہائش گاہ کی جانب مارچ کیا اور ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ لوگوں کا خیال ہے کہ مسٹر نیتن یاھو کورونا وائرس وبا کی وجہ سے ملک میں پیدا ہونے والے معاشی بحران سے نمٹنے میں ناکام رہے ہیں۔

اسرائیلی پولیس کے مطابق یروشلم میں حکومت مخالف مظاہروں میں ملوث سات افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس میں ایک پولیس آفیسر بھی زخمی ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.