عراق کے دارالحکومت بغداد میں داعش کے حملہ میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق، ایک گروپ نے عراق کی دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع صوبہ صلاح الدین میں حملہ کیا، جس میں حشدالشعبی کے 11 ممبران ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: 'نئی امریکی انتظامیہ کے پاس نئی شروعات کا موقع ہے'
واضح رہے کہ عراق میں دو روز قبل ایک اور خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں 32 افراد ہلاک اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔
یو این آئی