فرانس کے وزیر صحت جیروم سالومون نے جمعہ کو اس کی اطلاع دی۔
انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ 'فرانس میں کورونا وائرس کے اب تک 12612 معاملے درج ہوئے ہیں اور اس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 450 تک پہنچ گئی ہے'۔
وزیر کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ 5226 لوگ اسپتال میں داخل ہے جس سے 1297 لوگوں کو نازک حالت میں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔