ETV Bharat / international

عالمی ادارہ صحت نے لوپیناویر/ریٹوناویر ادویات کے سالیڈریٹی ٹرائل پر روک لگائی - سالیڈریٹی ٹرائل کے داخلی نتائج

عالمی نے بتایا کہ یہ فیصلہ ان ادویات کے سالیڈریٹی ٹرائل کے داخلی نتائج کے پیش نظر لیا گیا ہے

ڈبلیو ایچ او نے لوپیناویر/ریٹوناویر ادویات کے سالیڈریٹی ٹرائل پر روک لگائی

author img

By

Published : Jul 5, 2020, 1:05 PM IST

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے اسپتال میں داخل ہونے والے کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے مریضوں کی اموات میں بہت معمولی کمی یا کمی نہ ہونے کی وجہ سے لوپیناویر / ریٹوناویر ادوایات کے سالیڈریٹی ٹرائل پر روک لگانے کا اعلان کیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے لوپیناویر/ریٹوناویر ادویات کے سالیڈریٹی ٹرائل پر روک لگائی
ڈبلیو ایچ او نے لوپیناویر/ریٹوناویر ادویات کے سالیڈریٹی ٹرائل پر روک لگائی

عالمی ادارہ صحت نے ہفتے کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا 'ڈبلیو ایچ او نے آج ہائیڈروکسی کلورو کوین اور لوپیناویر / ریٹوناویر کی جانچ پر پابندی عائد کرنے کی بین الاقوامی اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارش کو منظور کر لیا' ڈبلیو ایچ او نے بتایا کہ یہ فیصلہ ان ادویات کے سالیڈریٹی ٹرائل کے داخلی نتائج کے پیش نظر لیا گیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے بتایا کہ 'ہائڈروکسی کلوروکوین اور لوپیناویر / ریٹوناویر کے استعمال کے بعد داخلی نتائج سے پتہ چلا ہے کہ اسپتال میں داخل ہونے والے کووڈ 19 کے مریضوں کی اموات میں معمولی کمی یا کوئی کمی نہیں ہورہی ہے‘‘۔ ان ادویات کا سالیڈریٹی ٹرائل فوری طور پر ملتوی کردیا گیا ہے۔'

تاہم تنظیم کے اس فیصلے کا اطلاق صرف اسپتالوں میں داخل مریضوں پر ہوگا۔ مریضوں کو اسپتال میں داخل کئے جانے سے قبل یا اسپتال سے چھٹی ملنے کے بعد اس سلسلے میں ہونے والے مطالعہ پر اس کا اثر نہیں پڑے گا۔تنظیم نے اسپتال میں داخل مریضوں پر اس کے اثرات کا پتہ لگانے کے لئے مارچ میں سالیڈریٹی ٹرائل شروع کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.