روس کے دارالحکومت ماسکو میں سنیچر کی رات آسمان روشن دکھائی دیا کیونکہ ملک میں یوم فتح کا جشن منایا جا رہا تھا۔
دوسری جنگ عظیم میں اسی دن نازی جرمنی کی شکست ہوئی تھی۔ اس وقت سے آج تک روس میں اس دن کو خاص مانا جاتا ہے۔
یوم فتح روس کی سب سے اہم تعطیل ہے اور اس سال کی مناسبت سے خاص طور پر بڑے پیمانے کی توقع کی جارہی تھی کیونکہ یہ فتح کی 75 ویں سالگرہ ہے۔
اس دوران وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ریڈ اسکوائر فوجی پریڈ سمیت اہم عوامی تقریبات کو ملتوی کردیا گیا۔
واضح ہو کہ روس میں کورونا وائرس کے 2 لاکھ سے زائر معاملے سامنے آئے ہیں جس مٰں 1827 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔