ETV Bharat / international

غذائی ہنگامی صورتحال کے متعلق اقوام متحدہ کا انتباہ - خوراک کی حفاظت اور غذائیت پر

کوویڈ 19 کے پیش نظر اقوام متحدہ نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک کو غذائیت سے بھرپور کھانے کی اشیاء لوگوں تک پہنچانے کو یقینی بنا ہوگا۔

UN warns
UN warns
author img

By

Published : Jun 10, 2020, 11:01 AM IST

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے عالمی غذائی ہنگامی کی صورتحال سے بچنے کے لئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

سکریٹری جنرل کے مطابق 820 ملین سے زیادہ لوگ بھوکے ہیں۔ اس میں 5 سال سے کم عمر کے 144 میلین بچے ہیں جنہیں غذا کی ضرورت ہے۔ کوویڈ 19 کے باعث حالات بہت خراب ہو رہے ہیں۔

سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے کہا کہ دنیا کے 7.8 بلین افراد کو خوراک فراہم کرنے کے لئے کافی سے زیادہ خوراک موجود ہے لیکن ہمارے کھانے پینے کے نظام ناکام ہو رہے ہیں۔

انہوں نے منگل کو خوراک کی حفاظت اور غذائیت پر کوویڈ 19 کے اثرات سے متعلق ایک پالیسی بریفنگ کا آغاز کیا ہے۔

سکریٹری جنرل نے کہا کہ اس وبائی بیماری کی وجہ سے تقریبا 49 ملین مزید افراد انتہائی غربت میں پڑ سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے خبردار کیا کہ خوراک اور غذائیت سے عدم تحفظ کے شکار افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔

گٹیرس نے کہا کہ کھانے اور تغذیہ کی خدمات کو لازمی طور پر نامزد کیا جانا چاہئے اور غذائی کارکنوں کو تحفظ فراہم کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک کو غذائیت سے بھرپور کھانے کی اشیاء کو خاص طور پر چھوٹے بچوں، حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین، بوڑھے افراد اور دیگر خطرہ والے گروپوں تک رسائی کو یقینی بنانا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.