ETV Bharat / international

انٹونیو گوٹریس نے مالی میں اقوام متحدہ کے امن دستوں پر حملے کی مذمت کی - اقوام متحدہ کا امن فوجی ہلاک

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بتایا ہے کہ انٹونیو گوٹریس نے اقوام متحدہ کے امن دستوں پر حملے کو بین الاقوامی قانون کے تحت جنگی جرم قرار دیا ہے۔ انٹونیو گوٹریس نے متاثرہ خاندان کے ساتھ ساتھ مصری حکومت اور رہائشیوں سے دلی تعزیت کا بھی اظہار کیا ہے۔

un chief
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس
author img

By

Published : Oct 3, 2021, 8:29 PM IST

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے ہفتہ کو مالی کے کدال علاقے میں ٹیسالت کے قریب ایک طاقتور بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ جس میں مصر کے اقوام متحدہ کا امن فوجی ہلاک اور تین دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بتایا ہے کہ انٹونیو گوٹریس نے متاثرہ خاندان کے ساتھ ساتھ مصری حکومت اور رہائشیوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

انہوں نے بتایاکہ اقوام متحدہ کے امن دستوں پر حملے بین الاقوامی قانون کے تحت جنگی جرم ہیں۔ انہوں نے مالی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ان حملوں کے ذمہ داروں کو پکڑنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں تاکہ انہیں جلد از جلد سزا دی جا سکے۔

گوٹریس نے بتایا کہ اقوام متحدہ مالی کے لوگوں اور وہاں کی حکومت کے ساتھ ہے۔

واضح رہے مالی میں آئی ای ڈی کے دھماکہ ہونے کی وجہ سے اقوام متحدہ کا ایک امن مندوب کی موت ہو گئی اور دیگر تین زخمی ہوگئے تھے۔

اقوام متحدہ کے مشن کے سربراہ ای ایل -گاسِم وانے نے ٹویٹ کیا کہ اقوام متحدہ کے انٹیگریٹڈ اسٹیبلائزیشن مشن (ایم آئی یو ایس ایم اے) کی ایک گاڑی کِدَل کے علاقے میں ٹیسالِت کے قریب آئی ای ڈی کی زد میں آگئی جس میں ایک امن مندوب کی موت ہو گئی اور دیگر تین شدید زخمی ہوئے۔

قابل ذکر ہے کہ 11 ستمبر کو شمالی مالی میں اقوام متحدہ کے مشن کو نشانہ بنا کر کیے گئے کئی حملوں میں تین امن مندوب کِدل کیمپ کے پاس آئی ای ڈی دھماکے میں زخمی ہو گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.