روس یوکرین جنگ کے دوران یوکرین میں پھنسے ہوئے بھارتی شہریوں کو نکالنے کے لیے وزارت خارجہ میں قائم کنٹرول روم کو 16 فروری سے اب تک 13 ہزار سے زیادہ کالز اور 9 ہزار سے زائد ای میل موصول ہوئے ہیں۔ وزارت نے اس کی اطلاع دی۔ Ministry of External Affairs
جنوری کے آخر سے روس اور یوکرین کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان مشرقی یوروپی ملک میں پھنسے ہوئے بھارتی شہریوں کو معلومات اور مدد فراہم کرنے کے لیے یہ کنٹرول روم قائم کیا گیا تھا۔ control room set up in the Ministry of External Affairs
اس کے علاوہ یوکرین میں بھارتی سفارت خانے نے وہاں پھنسے بھارتی شہریوں کی مدد کے لیے 24 گھنٹے کی ہیلپ لائن بھی قائم کی۔Helpline Numbers
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے یوکرین سے بھارتی شہریوں کو واپس لانے کے لیے 'آپریشن گنگا' شروع کیے جانے کے بعد اب تک 20 ہزار سے زائد بھارتیوں کو نکالا جا چکا ہے، جن میں زیادہ تر طلبہ ہیں۔ control room of the Ministry of Foreign Affairs
روس کی جانب سے 24 فروری کو یوکرین کے خلاف فوجی کارروائی کے دو دن بعد بھارتی شہریوں کی واپسی شروع ہوئی۔Russia Ukraine War
کمرشیل طیاروں کے علاوہ حکومت نے بھارتی کے واپسی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ہوائی جہاز C-17 گلوب ماسٹر کو بھی شامل کیا ہے۔
جمعہ (11مارچ) کو یوکرین کے سومی میں پھنسے ہوئے 600 سے زیادہ بھارتی طلباء کو تین پروازوں کے ذریعے ملک واپس لایا گیا، جس میں ایک IAF C-17 گلوب ماسٹر بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے 7 مارچ کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور روسی صدر ولادیمیر پوتن سے بات کرنے کے بعد روس اور یوکرین کی حکومتوں نے 8 مارچ کو ایک انسانی راہداری فراہم کی۔ جنگ میں پھنسے باقی بھارتی شہریوں کے واپسی کے لیے محفوظ راستہ فراہم کرنے کی درخواست کی۔
یہ بھی پڑھیں : More Students Reached Mumbai from Ukraine: یوکرین میں پھنسے مزید بھارتی طلبہ ممبئی پہنچے