ETV Bharat / international

Covid Restrictions Lifted in UK: برطانیہ میں کووڈ کی زیادہ تر پابندیاں ختم

author img

By

Published : Jan 20, 2022, 9:23 PM IST

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اگلے ہفتے سے پلان بی کے تحت عائد ہونے والی کووڈ پابندیوں کو ختم کرنے کا اعلان کیا Covid Restrictions lifted in UK ہے، جن میں ماسک پہننا، ویکسین کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا اور گھر سے کام کرنا شامل ہے۔

UK PM
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن

وزیر اعظم نے برطانوی پارلیمنٹ کو بتایا کہ اگلے ہفتے سے کووڈ کی پابندیاں جن میں ماسک پہننا، ویکسین کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا اور گھر سے کام کرنا شامل ہے، کو ختم کردیا Covid Restrictions lifted in UK جائے گا اور کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو از خود قرنطینہ کرنے کی قانونی لازمیت کو بھی ختم کر دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ، جانسن نے سیکنڈری اسکولوں میں طلبہ کے ماسک پہننے کی لازمیت کو بھی فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، لیکن حکومت نے ابھی تک تنگ یا بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر ماسک پہننے کی ضرورت ظاہر کی ہے۔ آنے والے دنوں میں کیئر ہوم وزٹ میں بھی مہلت دی جائے گی۔

لندن کے میئر صادق خان نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ فار لندن کی خدمات میں مسافروں کو اب بھی ماسک پہننے ہوں گے۔ وزیر اعظم کے پیشگی اعلان کے بعد آئندہ جمعرات سے لازمی ماسک پہننا بند کر دیا جائے گا۔

جانسن نے کہا کہ تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اومیکرون کی لہر قومی سطح پر پھیل چکی ہے لیکن لندن کے اسپتال میں آنے والے معاملوں میں کمی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: UK PM In Trouble: برطانیہ میں 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے اسٹاف پر کورونا قوانین کو توڑنے کا الزام

بدھ کے روز جاری ہونے والے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کے 108,069 متاثرین ریکارڈ کیے گئے، جس سے ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 15,506,750 ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس Corona in UK سے 359 اموات ہونے کی بھی اطلاع ہے، جس سے ہلاکتوں کی تعداد 152,872 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، برطانیہ میں 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے 90 فیصد سے زائد افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک مل چکی ہے۔ جبکہ 83 فیصد سے زیادہ افراد نے دونوں خوراکیں حاصل کی ہیں، 63 فیصد سے زیادہ نے بوسٹر خوراک لے چکے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.