ETV Bharat / international

انگلینڈ: کالج میں فائرنگ، دو زخمی، ایک گرفتار - انگلینڈ کے ایک کالج میں پیر کے روز فائرنگ

پولیس نے بتایا کہ ویسٹ سسیکس کے کرولی کالج میں ہونے والی واردات کے بعد انہوں نے ایک 18 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا اور اس سے اسلحہ اور ایک چاقو برآمد کیا ہے۔

uk college
uk college
author img

By

Published : Apr 27, 2021, 5:28 PM IST

انگلینڈ کے ایک کالج میں پیر کے روز فائرنگ کی ایک واردات کے بعد وہاں کے طلبا اور ملازمین کو کیمپس سے باہر نکالا گیا۔ اس واردات میں دو کالج ملازم معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ وہ گولی سے زخمی نہیں ہوئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ویسٹ سسیکس کے کرولی کالج میں ہونے والی واردات کے بعد انہوں نے ایک 18 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا اور اس سے اسلحہ اور ایک چاقو برآمد کیا ہے۔

ویسٹ سسیکس جنوبی لندن سے 32 میل (51 کلومیٹر) فاصلے پر واقع ہے۔ ملزم فی الحال پولیس کی تحویل میں ہے۔

چیف سپرنٹنڈنٹ ہاورڈ ہوجز نے کہا کہ عہدیداران انسداد دہشت گردی پولیس سے رابطے میں ہیں اور اس معاملے میں ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ کالج حکام کی جانب سے فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس کو موقع پر بھیج دیا گیا تھا۔

کالج نے ٹویٹ کیا کہ وہ پولیس سے مزید معلومات کے منتظر ہے لیکن اس واقعے میں کسی شدید جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ کالج کے قریب پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے اور لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ وہاں نہ جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.