ETV Bharat / international

'ٹیکہ کاری کے بعد بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤجاری رہے گا'

ڈبلیو ایچ او صحت پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر مائیکل ریان نے مستقبل میں بڑے پیمانے پر ٹیکہ کاری کے بعد بھی کورونا وائرس کے مسلسل پھیلاؤ کے خطرے کے تعلق سے وارننگ دی ہے۔

author img

By

Published : Jan 26, 2021, 4:30 PM IST

Updated : Jan 26, 2021, 4:39 PM IST

the spread of coronavirus will continue after vaccination says michael ryan
ڈبلیو ایچ او صحت پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر مائیکل ریان

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ایک سینئر افسر نے مستقبل میں کورونا وائرس کے خطرے کے تعلق سے وارننگ دی ہے۔

ڈبلیو ایچ او صحت پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر مائیکل ریان نے ایک ورچوول پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ دنیا کو ویکسینیشن کو کامیابی کا پیمانہ نہیں سمجھنا چاہیے۔

مسٹر ریان نے کہا ’یہ کامیابی کا پیمانہ نہیں ہے۔ کامیابی کا پیمانہ اس وائرس کی جان لینے، لوگوں کو ہسپتال میں داخل کرانے اور ہماری معاشی اور سماجی زندگی کو تباہ کرنے کی صلاحیت کو کم کرنا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: ایران: بیرون ملک سے کورونا ویکسین منگوانے کی اجازت

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن کی وجہ سے ہم اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی سطح تک نہیں پہنچ پائیں گے۔ اس لیے اس کا پھیلاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے پیش نظر ممالک کو ممکنہ طور پر سنہ 2021 تک اس وائرس سے نجات کی توقع نہیں کرنی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی تاریخ میں اب تک ’ہم نے اس سیارے پر صرف ایک بیماری کا خاتمہ کیا ہے اور وہ چیچک ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس سطح پر پہنچنا ہوگا جہاں سے وائرس پر قابو پایا جا سکے۔

یو این آئی

Last Updated : Jan 26, 2021, 4:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.