ETV Bharat / international

فرانس میں ماڈرنا ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچی - جون کے آخر تک تقریباً 80 لاکھ ڈوز ملنے کا امکان ہے

فرانسیسی حکومت کو امید ہے کہ امریکہ میں تیار اس ویکسین کی اس ہفتے 50 ہزار سے زیادہ خوراک مل جائیں گی اور جون کے آخر تک تقریباً 80 لاکھ ڈوز ملنے کا امکان ہے۔

the first shipment of modern vaccines arrived in france
فرانس میں ماڈرنا ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچی
author img

By

Published : Jan 11, 2021, 8:32 PM IST

فرانس میں آج امریکی دوا کمپنی ماڈرنا کی تیار کردہ کووڈ 19 ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچ گئی ہے۔ اسے جلد ہی ملک کے متاثرہ علاقوں میں بھیجا جائے گا۔

فرانسیسی وزیر صحت اولیویر ویراں نے یہ اطلاع دی۔ گذشتہ ہفتے یوروپی سطح پر اس کے استعمال کی اجازت کے بعد ملک کی قومی ہیلتھ اتھارٹی (ایچ اے ایس) نے کورونا وائرس کے خلاف اس جدید ویکسین کے استعمال کو منظوری دے دی تھی۔

the first shipment of modern vaccines arrived in france
فرانسیسی وزیر صحت اولیویر ویراں نے یہ اطلاع دی

وزارت کے بیان کے مطابق، وزیر صحت ویرن نے ملک کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کو ترجیح دینے کا حکم دیا ہے۔ متعلقہ افسران کے ذریعہ گرانڈ ایسٹ، بیگروگنے، فرینچ۔ کامٹے، اویرگنے۔ رون۔ آلپس اور پروینس۔ آلپیس۔ کوٹے ڈی، انزور کو ویکسین بھیجنے کی تصدیق کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پوپ فرانسس کی عوام سے کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومت کو امید ہے کہ امریکہ میں تیار اس ویکسین کی اس ہفتے 50 ہزار سے زیادہ خوراک مل جائیں گی اور جون کے آخر تک تقریباً 80 لاکھ ڈوز ملنے کا امکان ہے۔

فرانس میں 24 دسمبر کو ایچ ایس ایس کے ذریعہ ٹیکہ کاری کرنے کی منظوری ملنے کے بعد ملک میں بڑے پیمانے پر فائزر بایونک ویکسین کی ٹیکہ کاری کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.