فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے ٹوئٹ کیا کہ 'فرانس میں حملے ہو رہے ہیں۔ لہذا میں نے فیصلہ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں ہمارے فوجی مزید چوکس رہیں گے اور آپریشن سینٹینل کے تحت ہم فوج کی تعداد تین ہزار سے بڑھا کر سات ہزار کر رہے ہیں'۔
انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ فرانس میں واحد برادری ہی قومی برادری ہے انہوں نے اہل وطن سے بھی اتحاد برقرار رکھنے کی اپیل کی۔
واضح رہے کہ جمعرات کے روز فرانس کے شہر نائس میں ایک چرچ میں حملہ آور کے چاقو کے حملے میں تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
خیال رہے گزشتہ دو ماہ کے دوران فرانس میں ایسا تیسرا حملہ ہے۔ وہ شخص جس نے نوٹرڈیم چرچ پر حملہ کیا تھا وہ پولیس گرفتاری کے دوران زخمی ہوا تھا اور اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔