ETV Bharat / international

Russia Attacks Ukraine: روسی مسلح افواج کا یوکرین کے میلیٹوپول پر مکمل کنٹرول کرنے کا دعویٰ

روسی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ایگور کوناشینکوف نے ہفتے کے روز کہا کہ روسی مسلح افواج نے ملک کے جنوب میں یوکرین کے شہر میلیٹوپول پر مکمل کنٹرول قائم کر لیا ہے۔Russia Attacks Ukraine

Russian Armed Forces establish full control over Ukraine's Melitopol says Defense Ministry
روسی مسلح افواج کا یوکرین کے میلیٹوپول پر مکمل کنٹرول کرنے کا دعویٰ
author img

By

Published : Feb 26, 2022, 6:15 PM IST

روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی مسلح افواج نے یوکرین کے شہر میلیٹوپول پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ایگور کوناشینکوف نے ہفتے کو صحافیوں کو یہ اطلاع دی۔Russia Attacks Ukraine

انہوں نے مزید بتایا کہ روسی فوج شہریوں کی حفاظت اور یوکرین کی خصوصی خدمات کی بحالی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یوکرین کی شہری آبادی کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور خصوصی آپریشن میں صرف یوکرین کے فوجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ روس کا یوکرین کے ساتھ الحاق کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Attacks Ukraine: یوکرینی صدر نے ملک چھوڑنے کی پیشکش ٹھکرا دی، کہا مجھے ہتھیاروں کی ضرورت ہے فلائٹ کی نہیں

جمعرات سے روس نے یوکرین پر حملہ کیا ہوا ہے جس حملے کو روس ایک خصوصی آپریشن کا نام دیا ہے، اس حملے سے قبل روس نے روکرین کے دو علاقے ڈونیٹسک اور لوہانسک کو آزاد علاقے کے طور پر تسلیم کیا۔

روسی وزارت دفاع نے کہا کہ خصوصی آپریشن صرف یوکرین کے فوجی ڈھانچے کو نشانہ بنا رہا ہے اور شہری آبادی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ماسکو کا کہنا ہے کہ اس کا یوکرین پر قبضے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

وہیں یوکرین کا کہنا ہے کہ روس کے حملے میں اب تک سینکڑوں افراد کی جانیں جاچکی ہیں، اور اس وقت ملک کے دارالحکومت میں دونوں فوجیوں کے درمیان سخت لڑائی جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.