ETV Bharat / international

Russia-Ukraine War: اسرائیل کی ثالثی کی کوشش، پوتن سے ملاقات کے بعد نفتالی نے زیلنسکی کو کال کیا - روس یوکرین اپڈیٹ

اسرائیل، روس اور یوکرین دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے والے چند ممالک میں سے ایک ہے۔ دونوں ممالک سے تعلقات کے پیش نظر اسرائیل اس تنازع میں ثالثی کی کوشش کر رہا ہے۔Russia Ukraine War

Russia-Ukraine war: Israel attempts mediation, Bennett dials Zelenskyy after meeting Putin
اسرائیل نے ثالثی کی کوشش کی، نفتالی بینیٹ نے پوتن سے ملاقات کے بعد زیلنسکی کو کال کیا
author img

By

Published : Mar 6, 2022, 8:21 PM IST

اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے ہفتے کے روز ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کے دوران تین گھنٹے طویل بات چیت کی۔Russia Ukraine War

اس کے فوراً بعد اسرائیل کے وزیراعظم نے روس یوکرین کے جاری بحران میں ثالثی کی تازہ ترین کوشش میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے بھی بات کی۔

ایک ہفتہ قبل اسرائیل کے وزیر اعظم نے اپنے روسی اور یوکرینی ہم منصبوں کے ساتھ اس جنگ میں شہری ہلاکتوں اور پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافے پر ثالثی کے لیے فون پر دو دور کی بات چیت کی تھی۔ یوکرین نے اسرائیل سے ماسکو کے ساتھ بات چیت کی درخواست کی تھی۔Russia Ukraine Tension

بینیٹ کے ماسکو کے دورے کے دوران، جسے بائیڈن انتظامیہ کی حمایت حاصل تھی، اطلاعات کے مطابق پوتن نے انہیں بتایا کہ ماسکو کی سلامتی کو مدنظر رکھنا تنازعہ کے حل کے لیے ایک اہم شرط ہے۔

اس گفتگو میں یوکرین کی یہودی آبادی کے تحفظ اور ایران کے جوہری پروگرام پر بین الاقوامی مذاکرات بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Putin on Ukraine No-Fly Zone: یوکرین میں نو فلائی زون کے خلاف پوتن نے خبردار کیا

پوتن سے ملاقات کے فوراً بعد بینیٹ نے زیلنسکی کو کال کیا، اس میں دونوں نے اسرائیل کے یوکرین اور کیف کی ضروریات کے لیے انسانی امداد جاری رکھنے کے بارے میں بات کی۔

رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ زیلنسکی نے ایک بار پھر اسرائیل سے یوکرین کو ہتھیار بھیجنے کی درخواست کی، اور اس نے اور بینیٹ نے کیف میں باب یار ہولوکاسٹ کی یادگار جگہ پر روسی افواج کے ذریعے بمباری کے بارے میں بھی بات کی۔

اسرائیل ان چند ممالک میں سے ایک ہے جن کے روس اور یوکرین دونوں کے ساتھ اب بھی اچھے تعلقات ہیں۔ پوتن سے ملاقات کے بعد بینیٹ ماسکو سے برلن کے لیے روانہ ہو گئے جہاں انھوں نے جرمن چانسلر اولاف شولز سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War: 'نیٹو یوکرین تنازع میں حصہ نہیں لے گا'

روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے اسرائیل فریق بننے سے محتاط رہا ہے کیونکہ پوتن کا شام کی فضائی حدود کا تقریباً مکمل کنٹرول ہے۔ تاہم، بدھ کو اسرائیل نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جس میں 140 دیگر ریاستوں کے ساتھ روسی حملے کی مذمت کی گئی۔

بینیٹ کی کوششیں دسمبر 2021 سے واشنگٹن، ماسکو اور یورپی دارالحکومتوں کے درمیان مذاکرات اور خطوط کے تبادلے کے سلسلے کے بعد ہیں، جب پوتن نے تحریری ضمانتوں کا مطالبہ کیا تھا کہ نیٹو مشرق کی طرف نہیں پھیلے گا اور یہ کہ نیٹو 1997 کے بعد اتحاد میں شامل ہونے والے ممالک سے فوجیں اور میزائل واپس لے لے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.