ETV Bharat / international

Russia Ukraine War: روس نے ایک اور ہائپر سونک میزائل کا استعمال کیا، درجنوں یوکرینی فوجی ہلاک

روسی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے یوکرینی فوجی تنصیبات پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہائپرسونک اور کروز میزائلوں سے حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔ Russia Ukraine war

Russia says it used another hypersonic missile
روس نے ایک اور ہائپر سونک میزائل کا استعمال کیا، درجنوں یوکرینی فوجی ہلاک
author img

By

Published : Mar 20, 2022, 5:54 PM IST

روسی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ایگور کوناشینکوف نے اتوار کو بتایا کہ کنزال ہائپرسونک میزائل نے بحیرۂ اسود کی بندرگاہ میکولائیو کے قریب کوسٹیانتینیوکا میں یوکرین کے ایندھن کے ڈپو کو نشانہ بنایا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کے جنوبی شہر میکولائیو میں فوجی بیرکس میں 200 فوجی موجود تھے، روس کی جانب سے صبح سویرے ہونے والے حملے میں کم از کم 100 فوجیوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔Russia Ukraine war

گزشتہ روز روس نے کنزال نامی ہائیپرسونک میزائل کا استعمال کیا تھا، یہ ایک ایسا ہتھیار ہے جو آواز کی رفتار سے 10 گنا زیادہ رفتار سے 2,000 کلومیٹر (1,250 میل) دور اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

روسی فوج نے کہا تھا کہ کنزال کو پہلی دفعہ مغربی یوکرین کے کارپیتھین پہاڑوں میں دلیاٹن میں گولہ بارود کے ڈپو کو تباہ کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ بحیرۂ اسود سے داغے گئے کلیبر میزائلوں کا استعمال شمالی یوکرین میں چرنیہیو کے علاقے نزین میں ایک اسلحہ مرمت پلانٹ کو تباہ کرنے کے لیے کیا گیا۔

کوناشینکوف نے مزید کہا کہ ایک اور حملہ ہوا ہے جہاں غیر ملکی جنگجو اور یوکرائنی خصوصی دستے مقیم تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.