ETV Bharat / international

روس کا 40 لاکھ کورونا خوراک تیار کرنے کا منصوبہ - 15 لاکھ سے زیادہ خوراکیں روس کے علاقوں میں تقسیم کی جاچکی ہیں

روس نے آئندہ 30 دنوں میں اسپوتنک - وی کی 40 لاکھ خوراکیں تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

russia plans to produce 4 million corona dose
روس کا 40 لاکھ کورونا خوراک تیار کرنے کا منصوبہ
author img

By

Published : Jan 11, 2021, 8:32 PM IST

روس نے آئندہ 30 دنوں میں کورونا وائرس کے لیے تیار شدہ ویکسین اسپوتنک - وی کی 40 لاکھ خوراکیں تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

ویکسین تیار کرنے والے تحقیقی مرکز کے سربراہ الیگزینڈر گینٹزبرگ نے آج یہ اطلاع دی۔

russia plans to produce 4 million corona dose
روس کا 40 لاکھ کورونا خوراک تیار کرنے کا منصوبہ

مسٹر گینٹزبرگ نے کہا کہ 'ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ ایک مہینے میں کورونا ویکسین اسپوتنک - وی کی 40 لاکھ خوراکیں تیار ہوں گی'۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کووڈ 19 کے خلاف بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم کا آغاز روس میں اسپوتنک-وی کے ویکسین سے ہوا تھا۔ روس میں اب بھی دسیوں ہزار افراد میں جدید جانچ پڑتال جاری ہے۔

روسی وزیر صحت میخائل مورشکو نے کہا کہ آٹھ لاکھ سے زائد افراد کو پہلے ہی کورونا کی خوراک دے دی گئی ہے اور 15 لاکھ سے زیادہ خوراکیں روس کے علاقوں میں تقسیم کی جاچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پوپ فرانسس کی عوام سے کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل

فرنٹ لائن ورکرز جیسے ڈاکٹرز اور اساتذہ کو سب سے پہلے کورونا کی دوا دی گئی۔

گزشتہ ہفتے وزارت صحت نے اسپوتنک - وی کو 60 برس سے زیادہ عمر والوں میں استعمال کرنے کے لیے اجازت دے دی ہے۔

روسی حکام نے 3 لاکھ سے زیادہ تصدیق شدہ کورونا وائرس کے انفیکشن کی اطلاع دی ہے جو دنیا میں چوتھا سب سے زیادہ متاثر ملک ہے اور 58،000 سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.