ETV Bharat / international

روس : ایک دن میں کورونا کے 10000 سے زائد معاملے سامنے آرہے ہیں - روس میں ایک دن میں 10 ہزار کورونا معاملے

روس میں ایک دن میں دس ہزار سے زیادہ معاملوں کے آنے کا سلسلہ تھم نہیں رہا ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 11656 معاملے سامنے آنے کے بعد متاثروں کی تعداد بڑھ کر 2لاکھ 21 ہزار 344 ہوگئی ہے۔نیشنل کورونا وائرس ری ایکشن سینٹر نے پیرکو یہ اطلاع دی۔

روس : ایک دن میں کورونا کے 10000 سے زائد معاملے سامنے آرہے ہیں

author img

By

Published : May 11, 2020, 10:48 PM IST

گزشہ دنوں آئے متاثروں کے معاملوں کے مقابلے میں بھی نئے معاملے زیادہ ہے۔ اس سے ٹھیک ایک دن پہلے 11012 معاملے سامنے آئے تھے۔

نئے معاملوں میں سے 6169 معاملے صرف ماسکو شہر سے آئے ہیں جبکہ 1079 معاملے ماسکو علاقے سے اور 307 دیگر معاملے سینٹ پیٹرز برگ سے آئے ہیں۔

ملک میں اس دوران کورونا وائرس سے 94 اور لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2009 ہوگئی ہے۔ اس دوران 5495 متاثر مریضوں کے صحت مند ہوجانے کے بعد صحت مند لوگوں کی تعداد بڑھ کر 39801 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.