ETV Bharat / international

Russia Bans EU Officials: یورپی یونین کے مزید عہدیداروں پر روس کی پابندی، یوروپی یونین کی مذمت - روس پر یوروپی یونین کی پالیسی

روس کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ یورپی یونین کے کچھ رکن ممالک کے مزید اہلکاروں کو ماسکو کے خلاف کارروائیوں کی وجہ سے ملک میں داخل ہونے سے روک دیا گیا Russia Bans more EU officials ہے، جس کے بعد یوروپی یونین نے اس فیصلے کی سخت مذمت کی ہے۔

Russia imposes travel ban on more European Union officials
روس نے یورپی یونین کے مزید عہدیداروں پر سفری پابندی عائد کر دی
author img

By

Published : Jan 29, 2022, 4:15 PM IST

روس نے یوروپی یونین کے کچھ رکن ممالک کے مزید اہلکاروں پر سفری پابندیاں عائد کر دی Russia Bans more EU officials ہیں۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ ان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے، قانون سازی اور انتظامی حکام ذاتی طور پر روس مخالف پالیسیوں اور اقدامات کو فروغ دینے کے ذمہ دار ہیں جو روسی بولنے والے باشندوں اور میڈیا کے جائز حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

جبکہ روس نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ کس کو اور کن ممالک کو نشانہ بنایا گیا۔ روسی وزارت خارجہ نے پابندیوں کے بارے میں ایک نوٹ ماسکو میں یورپی یونین کے وفد کو بھیجا ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے اس اقدام کو روس کے بارے میں یوروپی یونین کی پالیسی EU Policy on Russia کا ہی ردعمل قرار دیا۔

جس کے بعد یوروپی یونین نے اس کے فیصلے کی سخت مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’یوروپی یونین روسی حکام کی طرف سے اپنے رکن ممالک اور اداروں کے نمائندوں کی نامعلوم تعداد کے روس میں داخلے پر پابندی کے فیصلے کی مذمت کرتی ہے۔ اس فیصلے میں کسی قانونی جواز اور شفافیت کا فقدان ہے اور اس کا مناسب جواب دیا جائے گا۔ روس امن کے لیے کردار ادا کرنے کے بجائے یوروپ میں تناؤ پیدا کرنے کی فضا کو ہوا دے رہا ہے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: Ukraine Russia Tensions: یوکرین روس کشیدگی، روس پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی تیاری

روس اور یوروپی یونین کے درمیان تعلقات گزشتہ چند مہینوں میں تناؤ کا شکار ہیں۔ مغربی ممالک اور یوکرین نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ حملے کی مبینہ تیاریوں میں یوکرین کی سرحد کے ساتھ فوجی جمع کر رہا ہے۔

تاہم روس نے کہا ہے کہ اس کا یوکرین پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور اسے اپنی سرزمین پر فوج بھیجنے کا پورا حق ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.