ETV Bharat / international

روس کا افغانستان میں داعش کی سرگرمیوں پر اظہار تشویش

امارت اسلامیہ کے ترجمان بلال کریمی نے کہا ہے کہ امارت اسلامیہ کا افغانستان پر مکمل کنٹرول ہے۔

Russia expresses concern over ISIS activities in Afghanistan
روس کا افغانستان میں داعش کی سرگرمیوں پر اظہار تشویش
author img

By

Published : Nov 5, 2021, 10:14 AM IST

روس نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک فوجی اسپتال پر ہوئے حالیہ حملے پر ملک میں داعش کی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے ایک بیان میں کہا کہ ’افغانستان کے خطے سے آنے والی دہشت گردی اور منشیات کے خطرے کے ساتھ ہی وہاں کی موجودہ صورتحال اب بھی ہمارے لیے سنگین مسئلہ ہے۔ میں افسوس کے ساتھ کہہ سکتی ہوں کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد بھی حالات نہیں بدلے ہیں‘۔

انہوں نے افغانستان میں امریکی اڈوں کے ممکنہ قیام پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ امارت اسلامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ کسی کو افغانستان کی سرزمین دوسرے ممالک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کابل ہسپتال پر داعش کے حملے میں طالبان کمانڈر ہلاک

امارت اسلامیہ کے ترجمان بلال کریمی نے کہا ہے کہ امارت اسلامیہ کا افغانستان پر مکمل کنٹرول ہے۔ انہوں نے کہا ،’ہم اپنے ہمسایوں، علاقائی اور دنیا کے ممالک کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے خلاف اس ملک سے کوئی خطرہ نہیں ہوگا لیکن انہیں افغانستان سے وابستہ ہونا چاہیے‘۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.