ETV Bharat / international

Russia Ukraine War: روس کا یوکرین میں عارضی جنگ بندی کا اعلان، انخلا کی کوشش تیز - یوکرین میں تازہ جنگ بندی

روس کی جانب سے عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد یوکرین کے نائب وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یوکرین چھ انسانی ہمدردی کی راہداریوں کے ذریعے شہریوں کو نکال رہا ہے۔Russia Ukraine War

Russia declares a temporary ceasefire to evacuate civilians in Ukraine
روس نے یوکرین میں عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا، انخلاء کی کوشش تیز
author img

By

Published : Mar 9, 2022, 3:31 PM IST

روس یوکرین کے درمیان جاری جنگ آج 14ویں روز میں داخل ہوگئی ہے لیکن ابھی بھی بہت سے شہری مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔Russia Ukraine War

یوکرین میں غیر ملکی شہریوں کے انخلا کے لیے روس پر عالمی دباو کی وجہ سے روس نے بدھ کی صبح انسانی بنیادوں پر عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا۔Russia declares a temporary ceasefire

اسپوتنک نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ روس نے عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے اور وہ کیف سمیت کئی شہروں سے انسانی ہمدردی کی راہداری فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

روس کی جانب سے عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد یوکرین کے نائب وزیر اعظم ایرینا ویریشچک کا کہنا ہے کہ یوکرین چھ انسانی ہمدردی کی راہداریوں کے ذریعے شہریوں کو نکال رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Russia Ukraine Conflict: ترکی، روس یوکرین امن مذاکرات کی میزبانی کرے گا

یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر انسانی ہمدردی کی راہداریوں میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا ہے۔

روس نے کہا کہ وہ کیف، ماریوپول، خارکیف، سُمی، چرنیہوی اور زاپورزہزیا سے راہداری فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس سے قبل منگل کو سُمی شہر سے عام شہریوں کو خصوصی طور پر نکالا گیا تھا۔ اس کے علاوہ دارالحکومت کیف سے باہر بھی انخلاء کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.