آپ جانتے ہیں کہ پوری دنیا میں یوروپ کو کورونا وائرس نے سب سے زیادہ متاثر کیا ہے، وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے یورپ کے متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، ایسے میں لوگ اس بار روم کا 2 ہزار 773واں جنم دن نہیں مان پائیں گے۔
عاملی وبا کی وجہ سے روم کے لوگوں کو اس بار مجبوراً اپنے گھروں میں ہی رہنا پڑھ رہا ہے۔
لیکن شہر کے میئر ورجینیا راگی نے روم کا جنم دن منانے کا سوچا ہے، انہوں نے فیصلہ لیا ہے کہ روم کی عوام کے گھروں تک ٹیلی ویژن کے ذریعے روم کے قدیم مرکز کو دکھایا جائے گا۔
ملک کے دوسرے اسٹیٹ ٹیلی ویژن چینل پر پروگرام روم ٹاون ہال نشر کیا جائے گا، یہ پروگرام روم کے عمل میں آنے پر اور روم کے پہلے بادشاہ رومولس پر مبنی ہے۔
اٹلی کورونا وائرس کے پیش نظر 10 مارچ سے لاک ڈاؤن میں ہے، اور اب وہ اپنی معیشت کو بحال کرنے کے لیے کوشاں ہے
دنیا بھر می کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، دنیا میں اب تک 25 لاکھ 65 ہزار 59 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں جبکہ 1 لاکھ 77 ہزار 496 افراد کووڈ-19 سے ہلاک ہو چکے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں سب سے زیادہ افراد یورپی ممالک سے تعلق رکھتے تھے۔