اٹلی کی حکومت نے پیر سے ملک کے تمام علاقوں کو وائٹ زون قرار دیتے ہوئے کووڈ کی تمام پابندیاں ختم کردی ہیں۔
اطالوی وزیر صحت رابرٹ اسپرنزا نے یہ اعلان سرکاری ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ "میرے دستخط شدہ آرڈر کے مطابق، پیر سے پورا اٹلی وائٹ زون ہوگا۔ یہ ایک حوصلہ افزا نتیجہ ہے، اگرچہ ابھی بھی حکمت اور احتیاط کی ضرورت ہے۔ حالیہ ہفتوں میں صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے، لیکن جنگ جیتنا باقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ حکومت نے باہر جاتے وقت ماسک پہننا لازمی طور پر ہٹا دیا ہے لیکن شہریوں کو ہجوم والی جگہوں پر معاشرتی فاصلے کے اصولوں پر یقینی طور پر عمل کرنا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں کورونا وائرس کیسے پھیلا؟ جانیے سینیئر اطالوی ڈاکٹر کی زبانی
واضح رہے کہ کورونا بحران کے دوران اٹلی نے وہاں کے انفیکشن ریٹ کی بنیاد پر اپنے علاقوں کے لئے 'رنگین کوڈ' اپنایا، سرخ، نارنگی، پیلے اور سفید۔ ملک میں ویکسی نیشن مہم دسمبر 2020 کے آخر میں شروع کی گئی تھی اور اس سال ستمبر کے آخر تک 80 فیصد آبادی کو ٹیکہ لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
اب تک یہاں 170 کروڑ سے زیادہ افراد کو ویکسین کی خوراک دی جاچکی ہے۔