ETV Bharat / international

برطانیہ میں 'کل دی بل' کے خلاف احتجاج میں 26 لوگ گرفتار

برطانیہ کے وسطی لندن میں 'کِل دی بل' احتجاج میں پولیس نے کم سے کم 26 افراد کو گرفتار کیا۔ اس دوران مظاہرین اور پولیس کے مابین تصادم میں 10 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

گرفتار
گرفتار
author img

By

Published : Apr 4, 2021, 10:42 AM IST

ہفتہ کو یہاں جاری ایک بیان میں میٹرو پولیٹن پولیس نے کہا کہ پولیس پر حملہ اور امن و امان میں خلل پیدا کرنے سمیت مختلف جرائم کے لئے 26 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کی کارروائی ابھی بھی جاری ہے اور گرفتاریوں میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

بلیک پروٹیسٹ لیگل سپورٹ گروپ نے ٹویٹر پر کہا کہ پولیس نے احتجاج میں حصہ لینے والے ان کے دو قانونی نگرانوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس ہفتے کے اوائل میں کووڈ 19 لاک ڈاؤن پابندیوں میں نرمی کرنے کے بعد اس کل دی بل کے خلاف ہفتہ کے روز لندن، نیو کیسل، برمنگھم، لیورپول اور برسٹل میں احتجاج کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ برطانیہ کی پارلیمنٹ نے ایک بل منظور کیا ہے۔ یہ بل پولیس کو احتجاج سے نمٹنے کے لئے کچھ اضافی اختیارات دیتا ہے جس کی لوگ مخالفت کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.