ETV Bharat / international

برطانیہ: ملکہ الیزبتھ دوم نے اپنی 94 ویں سالگرہ منائی - ملکہ الیزبتھ دوم نے برطانیہ کی عوام

ملکہ الیزبتھ دوم نے برطانیہ کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں طبی عملے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ 19 سے نمٹنے کے لیے طبی عملہ اہم کردار نبھا رہا ہے۔

ملکہ
ملکہ
author img

By

Published : Apr 21, 2020, 3:09 PM IST

برطانیہ کی ملکہ الیزبیتھ دوم آج اپنی 94 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ روایتی طورحالانکہ ان کی سالگرہ جون میں مختلف طرح کی روایتوں کے ساتھ منائی جاتی ہے۔

اپنی سالگرہ کے موقع پر ملکہ الیزبتھ نے برطانیہ کی عوام کو خطاب کیا اور ملک میں کووڈ 19 سے نمٹنے میں مصروف طبی عملے کی تعریف کی، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 'کووڈ 19 سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں'۔

ملک کی بقیہ عوام کی طرح وہ سالگرہ کے موقع پر بھی سیلف آئیسولیشن میں رہیں گی۔

ملکہ الیزا بتھ اور اس کے شوہر شہزادہ فلپ ونڈسٹر، کاسٹل میں اپنے ملازمین کے ساتھ رہ رہی ہیں۔

برطانیہ کو کووڈ 19 نے بری طرح متاثر کیا ہے، اور وہاں کووڈ 19 سے اب تک ایک لاکھ 24 ہزار 743 افراد متاثر ہو گئے ہیں جبکہ 16 ہزار 509 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن بھی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے، جس کے بعد وہ سیلف آئیسولیشن میں رہے لیکن حالت مزید خراب ہوگئی، پھر انہیں انتہائی نگہداست وارڈ میں منتقل کرنا پڑا اور اب وہ کورونا وائرس سے نجات پا چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.