ETV Bharat / international

روس میں آئینی ترامیم پر ہونے والی ووٹنگ ملتوی

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ایک حکمنامہ پر دستخط کر کے آئینی ترامیم پر ہونے والی ووٹنگ کو فی الحال ملتوی کر دیا ہے۔

putin  postpones russian on constitutional amendments
روس میں آئینی ترامیم پر ہونے والی ووٹنگ ملتوی
author img

By

Published : Mar 26, 2020, 9:58 AM IST

روسی صدر کے دفتر کریملن نے جمعرات کو ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی ۔ بیان کے مطابق یہ فیصلہ کورونا وائرس (كووڈ -19) وبا کے خطرے کے پیش نظر روسی شہریوں کی صحت کو ذہن میں رکھ کر لیا گیا ہے ۔

روس میں آئینی ترامیم پر ہونے والی ملک بھر میں پولنگ کے لئے صدر کی جانب سے مستقبل میں ایک حکمنامہ جاری کر کے تاریخ کا اعلان کیا جائے گا ۔

مسٹر پوٹن نے قوم کے نام اپنے خطاب میں کہا کہ لوگوں کی حفاظت اور ان کی اچھی صحت ہی اولین ترجیح ہے۔

روسی صدر نے کہا’’ لوگوں کی صحت، زندگی اور سکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے، اس لئے میں مانتا ہوں کہ ووٹنگ کو ملتوی کیا جانا چاہئے‘‘۔ واضح رہے کہ روس میں آئینی ترامیم پر ووٹنگ کے لئے 22 اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی تھی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.