روسی صدر ولادیمیر پوتن نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری پرتشدد جھڑپوں اور فائرنگ کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کے پیش نظر تنازعہ کے فوری خاتمے کی اپیل کی ہے۔
غیر ملکی سفارتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے پوتن نے کہا کہ "فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بچوں سمیت سیکڑوں شہریوں کی موت ہوئی ہے۔ ہم دونوں فریقوں سے تشدد کے خاتمے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق موجودہ بحران کو جلد سے جلد حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں"۔
(یو این آئی)