ETV Bharat / international

فرانس: پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاج لگاتارجاری - فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پنشن اصلاحات

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پنشن اصلاحات کے خلاف وسیع پیمانے پر ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے 19 ویں روز بھی لگاتار جاری ہیں۔

Protests against pension reform continue unabated in france
پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاج لگاتارجاری
author img

By

Published : Dec 24, 2019, 2:04 PM IST

دارالحکومت پیرس میں پنشن اصلاحات کے خلاف وسیع پیمانے پر ہڑتال کے دوران ریلوے ملازمین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

میڈیا رپورٹز کے مطابق مظاہرین آج صبح گیرے ڈی لین میٹرو اسٹیشن کے قریب جمع ہوئے۔ چھٹیوں کی وجہ سے میٹرو اسٹیشن کے گرد و نواح میں کافی بھیڑ تھی۔

مظاہرین نے وہاں موجود بھیڑ کو مجمع کر خطاب کرتے ہوئے مجوزہ پنشن اصلاحات کی سخت تنقید کی۔

ویڈیو : پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاج لگاتارجاری

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے مظاہرین سے کرسمس کے پیش نظر احتجاج بند کرنے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ فرانس میں کاروباری طبقہ پنشن اسکیم میں مجوزہ اصلاحات سے بہت ناراض ہیں اور اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں : یوروپی یونین نے روس پر اقتصادی پابندی میں کیا اضافہ

یہ احتجاج پانچ دسمبر سے ہورہے ہیں۔حکومت کا نئی تجاویز کے تحت ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کا منصوبہ ہے۔

ان اصلاحات کے تحت جو افراد مقررہ وقت سے پہلے ریٹائر ہوجاتے ہیں انہیں کم اجرت ملے گی۔

پنشن اصلاحات کے خلاف ہونے والے مظاہروں اور ہڑتالوں میں اساتذہ اور ٹرانسپورٹ ورکرز کے علاوہ پولیس، وکلاء، اسپتالوں کا عملہ، ہوائی اڈے کے کارکنان اور دیگر کاروباری لوگ بھی شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.