ETV Bharat / international

'تعلیمی اداروں پر ہو رہے حملوں کو روکنا ضروری' - ورچوول پروگرام

اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری انٹونیو گٹیریس نے اسکولوں اور یونیورسٹیز سمیت دیگر تعلیمی اداروں پر ہورہے حملوں کو روکنے کے لئے عالمی برادری سے اس سمت میں کووششیں کرنے کی اپیل کی ہے۔

انٹونیو گٹیریس
انٹونیو گٹیریس
author img

By

Published : Sep 10, 2020, 10:45 AM IST

گٹیریس نے تعلیمی اداروں کو حملوں سے بچانے کے بین الاقوامی دن کے موقع پر منعقدہ ایک ورچوول پروگرام میں کہا ’’اسکولز اور یونیورسٹیز کو محفوظ مقام سمجھا جاتا ہے جہاں بچے اور نوجوان جاکر سیکھتے ہیں اور اپنی ذہنی نشو و نما کرنے کے علاوہ مضبوط بھی ہوتے ہیں‘‘۔

انٹونیو گٹیریس
انٹونیو گٹیریس

اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری نے سبھی ممبر ممالک سے تعلیم کے حق پر ہو رہے حملوں کو روکنے کے لئے موجودہ بین الاقوامی سمجھوتوں کے تحت اپنی عہد بستگی کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس کے علاوہ اسکولز اور یونیورسٹیز کا استعمال فوجی سرگرمیوں اور مقاصد کے حصول کے لئے بھی نہیں ہونا چاہیے۔

گٹیریس نے تعلیمی اداروں کی حفاظت کے لئے کئی ممبر ممالک کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام کا خیرمقدم بھی کیا، گٹیریس نے سماج کے محروم طبقات سمیت سبھی کے لئے تعلیم کے مساوی مواقع کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے کہا میں اقوام متحدہ کے سبھی ممبر ممالک سے اپیل کرتا ہوں کہ سبھی کے لئے تعلیم کا انتظام یقینی بنائیں، خصوصی طور پر سماج کے محروم طبقات اور پناہ گزینوں کے لئے۔

انہوں نے کہا ’’کورونا وائرس نے ہمارے سماج میں موجود کئی کمزور پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہے، ان میں سے ایک ہے، تعلیم تک لوگوں کی غیر مساوی رسائی۔ آنے والی دہائیوں میں پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ کوئی بھی پیچھے نہ رہ جائے۔ اس کے لئے سبھی کے لئےمعیاری تعلیم اور طلبا کو پڑھنے اور سیکھنے کے لئے محفوظ مقامات کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.