ETV Bharat / international

روم: پوپ فرانسس نے ہم جنس پرستوں کی پھر حمایت کی

عیسائیت میں ہم جنس پرستوں کے تعلقات اور شادی کی گنجائش موجود نہیں اور ایسا کرنے والے افراد کو عموماً چرچ سے باہر کر دیا جاتا ہے اور انہیں حقارت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ تاہم اب پوپ فرانسس نے کھلے الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ ہم جنس پرستوں کے تحفظ کیلئے قانون ہونا چاہیے اور انہیں چرچ سے باہر بھی نہیں کیا جانا چاہیے۔

same sex couples
same sex couples
author img

By

Published : Oct 22, 2020, 10:54 AM IST

روم میں کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے ہم جنس پرستوں کے معاملات کو خدا کے سپرد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں سماجی و قانونی تحفظ فراہم کیا جانا چاہئے۔

روم فلم فیسٹول میں ’فرانسسکو‘ نامی ایک دستاویزی فلم میں پوپ فرانسس کو پہلی بار کھل کر ہم جنس پرستوں کیلئے سماجی تحفظ کے قوانین بنانے کے حق میں بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور وہ اس معاملے کی حمایت کرنے والے پہلے پوپ ہیں۔

دستاویزی فلم میں گفتگو کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے ہم جنس پرستوں کے حقوق کی دوٹوک حمایت کی ہے۔

پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ ’ہم جنس پرستوں کو بھی خاندان کے طور پر رہنے کا حق ہے۔ کسی کو بھی خاندان بدر نہیں کیا جا سکتا، نہ ہی کسی کی زندگی کو مصیبت زدہ کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اسقف اعظم نے اس سے قبل بھی بہ انداز دیگر ہم جنس پرستوں کی حمایت کی تھی اور کہا تھا کہ اگر کوئی ہم جنس پرست ہے تو ہم کون ہوتے ہیں ان کی بابت فیصلہ کرنے والے۔

پوپ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے پوپ فرانسس ہم جنس پرستوں کے حق میں متعدد بیانات دے چکے ہیں اور ان سے امتیازی سلوک کے خلاف رہے ہیں۔

2013 میں انہوں نے متعدد بار ہم جنس پرست جوڑوں کو ویٹی کن آنے کی دعوت بھی دی تھی۔

خیال رہے کہ بہت سے ممالک میں ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت حاصل ہے جبکہ اکثر ممالک میں اسے معیوب سمجھا جاتا ہے اور ایسے کسی عمل کی اجازت نہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ مذہبی طور پر بھی اس عمل کی ممانعت ہے۔ عیسائیت میں بھی ہم جنس پرستوں کے تعلقات اور شادی کی گنجائش موجود نہیں اور ایسا کرنے والے افراد کو عموماً چرچ سے باہر کردیا جاتا ہے اور انہیں حقارت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے تاہم اب پوپ فرانسس نے کھلے الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ ہم جنس پرستوں کے تحفظ کیلئے قانون ہونا چاہیے اور انہیں چرچ سے باہر بھی نہیں کیا جانا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.