ETV Bharat / international

کرائسٹ چرچ حملہ آور کو بغیر کسی پیرول کے عمر قید کی سزا

نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ میں واقع دو مساجد پر 15 مارچ 2019 کو 51 نمازیوں کو ہلاک کرنے والے شخص کو پیرول کے بغیر جمعرات کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

nz religious structures shooter sentenced to life without parole
نیوزی لینڈ حملہ: کرائسٹ چرچ حملہ آور کو بغیر کسی پیرول کے عمر قید کی سزا
author img

By

Published : Aug 27, 2020, 10:26 AM IST

جج نے 29 سالہ آسٹریلیائی گن مین برنٹن ہیریسن ترانٹ کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 'مکمل سزا' کا اعلان کیا ہے۔ نیوزی لینڈ میں پہلی بار اس سزا کو عائد کیا گیا ہے۔

جج کیمرون مینڈر نے کہا کہ 'برنٹن ہیریسن ترانٹ کے جرائم اتنے سنگین تھے کہ جیل میں عمر قید کے بجائے کوئی سزا متبادل نہیں ہوگی'۔

انہوں نے کہا کہ 'ترانٹ نے زبردست نقصان پہنچایا ہے۔ اس کے مہلک نظریے سے نقصان پہنچا ہے۔

مینڈر نے کہا ہے کہ 'اس کے اقدامات غیر انسانی تھے۔ ترانٹ نے جان بوجھ کر ایک تین سالہ بچے کو بھی ہلاک کیا جو اپنے والد کی گود میں تھا'۔

واضح رہے کہ 15 مارچ 2019 کے حملوں میں النور اور لن ووڈ کی مساجد میں نماز ادا کرنے والے لوگوں کو نشانہ بنایا گیا اور اس واقعے نے پورے نیوزی لینڈ کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔ اس کے بعد مہلک قسم کے نیم خودکار ہتھیاروں پر پابندی عائد کرنے والے نئے قوانین کا مطالبہ کیا گیا۔

بندوق بردار کے فیس بک پر براہ راست اپنے حملے کو نشر کرنے کے بعد سوشل میڈیا پروٹوکول میں عالمی سطح پر تبدیلیاں کرنے کا اشارہ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.