ETV Bharat / international

برطانیہ میں بھارتی طلباء کی تعداد میں اضافہ - یونیورسٹیز

برطانیہ سے گریجویشن کرنے والے طلباء میں سے 51 فیصد کو اوسط سے اچھی آمدنی والی نوکری مل رہی ہے، جبکہ 90 فیصد طلبا کو اوسط یا اس سے زیادہ آمدنی والی نوکری دستیاب ہے۔

برطانیہ میں بھارتی طلباء کی تعداد میں اضافہ
author img

By

Published : Sep 4, 2019, 11:06 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 11:43 AM IST

برطانیہ کے كالجز اور یونیورسٹیز میں زیر تعلیم بھارتی طلباء کی تعداد میں گذشتہ ایک برس میں 42 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

اس کے بر عکس بھارت میں زیر تعلیم برطانوی طلبا کی تعداد محض 235 ہے۔ 'اسٹڈی ان انڈیا' پروگرام کے تحت سنہ 2021 تک بھارت میں تعلیم حاصل کرنے والے برطانیہ کے طلباء کی تعداد دوگنی ہو جائے گی۔

برطانیہ اور بھارت کے درمیان انسٹی ٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن پر پالیسی پرمبنی پروگرام میں برطانوی کونسل کی بھارتی ڈائریکٹر باربرا وکہم ، يونیورسٹيز یو کے انٹرنیشنل کی ڈائریکٹر ویون سٹرن اور یونیورسٹی آف ایگزیٹر کے وائس چانسلر سر سٹیو سمتھ نے صحافیوں کو یہ معلومات دی۔

انہوں نے بتایا کہ برطانیہ میں بھارتی طلبا کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے کیونکہ یہ طلبا وہاں کی تعلیم کے بعد روزگار کے حصول کے لیے مطمئن ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بہتر تجربات ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر برطانیہ سے گریجویشن کرنے والے بھارتی طلباءکے روزگار کے امکانات پر ایک رپورٹ بھی جاری کی ۔

مینجمنٹ سیکڑ میں نوکری کے لیے برطانیہ سے گریجویشن کرنے والے بھارتی طلباء کی مانگ دیگر ممالک کے طلبا کے مقابلے میں 23 فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے گریجویشن کرنے والے طلباء میں سے 51 فیصد کو اوسط سے اچھی آمدنی والی نوکری مل رہی ہے، جبکہ 90 فیصد طلبا کو اوسط یا اس سے زیادہ آمدنی والی نوکری دستیاب ہے۔

اس سروے میں حصہ لینے والے زیادہ تر ہنر مند طلباءہیں۔ 80فیصد بھارتی طلباءکا ماننا ہے کہ برطانیہ کی ڈگری سے انہیں نوکری ملنے میں مدد ملی ہے۔

تیرہ فیصد بھارتی طلباء کو آئی ٹی آئی شعبے میں 10 فیصد کو تعلیم اور 9.2 فیصد کو مینوفیکچرنگ کے شعبے میں ملازمت ملی ہے۔

وہیں 24 فیصد طلباء خود روزگار کر رہے ہیں۔ 90 فیصد طلبا برطانیہ کے یونیورسٹیز میں تعلیم حاصل کر کے کافی خوش ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 11:43 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.