ETV Bharat / international

اٹلی: کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 1049 ہو گئی - کوروناوائرس

کورونا وائرس مین مبتلا تقریبا 543 لوگوں کو ان کے گھروں میں الگ رکھا گیا ہے جو اس متعدی مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد کا 52 فیصد ہیں۔

Number of coronavirus cases in Italy exceeds 1,000 as death toll hits 29
اٹلی: کوروناوائرس کے متاثرین کی تعداد 1049 ہو گئی
author img

By

Published : Mar 1, 2020, 1:17 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 1:29 AM IST

اٹلی میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 1049 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت سے وابستہ سینئر افسر انجیلو بوریلی نے ہفتہ کو بتایا کہ اس میں بیمار اور علاج کے بعد صحتیاب ہوئے دونوں طرح کے لوگوں کی تعداد شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تقریبا 543 لوگوں کو ان کے گھروں میں الگ رکھا گیا ہے جو اس متعدی مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد کا 52 فیصد ہیں۔ ان لوگوں میں صرف ابتدائی علامات نظر آئی ہیں لہذا انہیں اسپتال میں داخل ہوکر علاج کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

وہیں 401 لوگوں کو علاج کے لیے ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے، جن میں سے 105 لوگوں کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔ اس مہلک وائرس سے اٹلی میں مرنے والوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 1:29 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.