پچپن برس کے بورس جانسن اس گھر میں اپنی 31 برس کی دوست کیری سائمنڈز کے ساتھ رہائش پزیر ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹز کے مطابق ایک ملین پاؤنڈ مالیت کے اس گھر سے شور شرابے کی آوازوں سے متعلق رپورٹ اہل محلہ نے دی، جن کا دعویٰ تھا کہ انہوں نے مس سائمنڈ کو بورس جانسن سے باآواز بلند یہ کہتے سنا تھا کہ مجھ سے دور ہو جاؤ اور میرے گھر سے نکل جاؤ جبکہ بورس جانسن اپنی دوست پر چیخ رہے تھے کہ میرا لیپ ٹاپ چھوڑ دو۔
تھوڑی دیر بعد گھر میں کسی چیز کے زور سے ٹوٹنے کی آواز آئی۔
واضح رہے کہ بورس جانسن برطانیہ کی حکمراں جماعت ٹوری پارٹی کی قیادت کے لئے انتخاب کی دوڑمیں سرِ فہرست ہیں ان کامقابلہ جریمی ہنٹ سے ہوگا،اس ریس میں جو کامیاب ہو گا وہی برطانیہ کا اگلا وزیر اعظم ہوگا۔
پولیس گھر پہنچی تو بورس جانسن اور ان کی دوست کیری سائمنڈز نے پولیس کو مطمئن کر کے واپس بھیج دیا۔